جادو اور نظرِ بد کا علاج اور بچاؤ | Magic & Evil Eye Protection in Islam
🔴 Introduction to Evil Eye and Magic, نظر بد اور جادو کا علاج سب سے پہلے نظرِ بد اور جادو کا تعارف۔ ہم سب نے اپنی زندگی میں کبھی نہ کبھی ایسے حالات ضرور دیکھے ہوں گے جو سمجھ نہیں آتے۔اور انسان پھر بے بس ہو جاتا ہے ۔ کبھی اچانک بیماری، کبھی کاموں میں رکاوٹ، کبھی گھر میں بے سکونی اور کبھی دل کا بلا وجہ پریشان رہنا۔ کبھی گھر میں خاندان کے افراد کے اندر لڑائیاں ۔ ایسے وقت میں بہت سے لوگ اکثر کہتے ہیں شاید نظرِ بد لگ گئی یا شاید کچھ اثر ہے۔ اسلام ہمیں یہ بتاتا ہے کہ ایسی چیزوں کا تصور موجود ہے، لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہر چیز اللہ کے حکم سے ہوتی ہے۔ اس لیے ہر مسلمان کا ایمان اس بات پر مضبوط ہونا چاہیے ۔ نہ کوئی نظر اللہ تعالیٰ کی مرضی کے بغیر اثر کر سکتی ہے اور نہ کوئی جادو اس کی اجازت کے بغیر چل سکتا ہے۔ 🔴 What is Evil Eye? درحقیقت نظرِ بد کیا ہوتی ہے؟ سادہ الفاظ میں بتائیں تو نظرِ بد وہ کیفیت ہے جب کسی انسان کی نظر، حسد یا شدید توجہ کسی دوسرے انسان، چیز گھر یا بچے پر اثر ڈال سکتی ہے۔ یہ ہمیشہ جان بوجھ کر نہیں ہوتا، بلکہ بعض اوقات لوگ تعریف بھی کرتے ہیں مگر اس میں حسد یا شد...